Skip to main content

حسین و جمیل تفریحی مقام باغ ڈھیرئ و

شین سے تین چار کلومیٹر کے فاصلے پر آگے بڑھئے تو ایک اور نہایت حسین و جمیل تفریحی مقام باغ ڈھیرئ واقع ہے۔ جو سیاحوں کے لئے نہایت پرکشش اورجاذبیت کا حامل ہے۔ یہاں دریائے سوات انتہائی زور و شور کے ساتھ جھاگ اُڑاتا ہوا بہ رہا ہے۔ باغ ڈھیرئی میں سیاحوں کے لئے تفریحی سہولتیں اور دلچسپیاں موجود ہیں۔ دریا کے اُوپر بنائے گئے کننگھم پُل سے قرب و جوار کے نظارے بے حد طمانیت اورمسرت کاباعث بنتے ہیں۔ یہ پل سرجارج کننگھم کے نام سے موسوم ہے۔ وادئ سوات کا یہ گوشہ بہت پُرسکون ہے اور شہری زندگی کی آلائشوں اور ہنگاموں سے تھکے ہوئے لوگوں کے لئے نہایت سکون بخش ہے۔یہاں دو خوب صورت ہوٹل ہیں جن میں سیاحوں کے لئے جدید سیاحتی سہولتیں موجود ہیں۔ یہاں دریائے سوات کے کنارے کیمپنگ کی جا سکتی ہے اور محکمۂ ماہی پروری کے متعلقہ اہلکاروں سے اجازت لے کر یہاں مچھلی کا شکار بھی کیا جا سکتا ہے۔
باغ ڈھیرئ سے قریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر فتح پورنامی ایک اور دل کش مقام آتا ہے جہاں کے مختصر بازارمیں سیاحوں کے لئے بنیادی سیاحتی سہولتیں دستیاب ہیں۔ یہ دل کش گاؤں دریائے سوات کے عین کنارے آباد ہونے کی وجہ سے نہایت خوب صورت اور دل کش ہے۔ دریا کے کنارے پرواقع اس کا مغربی حصہ ہےسیر وسیاحت اور کیمپنگ کیلئے نہایت موزوں ہے۔ یہاں دریامیں مچھلی کا شکار 
بھی کیا جا سکتا ہے

Comments